1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولبنگلہ دیش

اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ

1 مئی 2024

گرمی کی شدت نے بنگلہ دیشی حکومت کو ملک بھر میں اسکول بند کرنے پر مجبور کر دیا تھا، جس سے اندازاً 32 ملین طلبہ گھروں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ گرمی کی لہر نے اس جنو ب ایشیائی ملک کے اسی فیصد کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

https://p.dw.com/p/4fOJc
Bangladesch Hitzewelle in Dhaka
بنگلہ دیشی حکام کے مطابق اپریل کا مینہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا اب تک سب سے گرم مہیہ تھاتصویر: Habibur Rahman/abaca/picture alliance

بنگلہ دیش میں محمکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اپریل ملکی تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا۔ جنوبی ایشیا کا خطہ اور خاص کر بنگلہ دیش  اب بھی دم گھونٹ دینے والی گرمی کی لہر کا شکار ہیں۔ وسیع سائنسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں شدید گرمی کی لہروں کے دورانیے میں طوالت،  زیادہ شدت اور ان کے بار بار  وقوع پذیر ہونے کا سبب بن رہی ہیں۔

 پچھلے مہینے گرمی کی شدت  نے بنگلہ دیشی حکومت کو ملک بھر میں اسکول بند کرنے پر مجبور کر دیا تھا، جس سے اندازاً 32 ملین طلبہ گھروں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

Bangladesch Dhaka Hitzewelle
اپریل کے مہینے گرمی کی شدت  نے بنگلہ دیشی حکومت کو ملک بھر میں اسکول بند کرنے پر مجبور کر دیا تھاتصویر: Syed Mahamudur Rahman/NurPhoto/picture alliance

بنگلہ دیش کے موسماتی بیورو میں موسم کی پیش گوئی کرنے والے ایک سینئیر اہلکار محمد ابوالکلام ملک نے اے ایف پی کو بتایا، ''اس سال گرمی کی لہر نے ملک کے 80 فیصد حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہم نے اس سے پہلے اتنی غیر مربوط اور وسیع گرمی کی لہریں نہیں دیکھی تھیں۔‘‘

 انہوں نے کہا کہ 1948ء میں ''ملک میں گرم دنوں اور علاقے کی کوریج کے لحاظ سے‘‘ ریکارڈ رکھے جانے کا آغاز کرنے کے بعد سے گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں سب سے گرم ترین اپریل تھا۔     

محکمہ صحت کے ترجمان سلیم ریحان نے اے ایف پی کو بتایا کہ حکومت نے گزشتہ دس دنوں میں ہیٹ اسٹروک سے کم از کم 11 اموات کی تصدیق کی ہے۔ ایک ہفتے کے شدید گرم درجہ حرارت کے بعد جمعرات سے ملک میں شروع ہونے والی بارشوں سے کچھ راحت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 دارالحکومت ڈھاکہ میں کئی دنوں تک درجہ حرارت چالیس ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ گرمی کی شدت  اپریل میں معمول کے مطابق گرج چمک کے ساتھ مون سون کی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ گئی ہے، جو عام طور پر موسم گرما سے پہلے اس جنوبی ایشیائی ملک کو ٹھنڈا کر دیتی ہیں۔

Bangladesch Dhaka 2024 | Muslime beten für Regen während extremer Hitzewelle
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں لوگ بارش کے لیے خصوصی دعا میں شریک ہیںتصویر: Habibur Rahman/ZUMA Press Wire/picture alliance

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اپریل میں اوسطاً 130.2 ملی میٹر بارش ہوتی ہے لیکن اس اپریل میں  اوسطاً ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ ابوالکلام ملک نے کہا کہ بیورو اس بات کی تصدیق کے لیے ڈیٹا کی جانچ کر رہا ہے کہ آیا اس سال اپریل میں ریکارڈ کم بارشیں ہوئیں۔

بنگلہ دیش میں اسکول اتوار تک بند رہیں گے۔ حکومت نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں کلاس رومز کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا لیکن بنگلہ دیش کی ایک اعلیٰ عدالت نے ان اطلاعات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیر کو انہیں دوبارہ بند کرنے کی ہدایت کی کہ گرمی کی لہر میں کئی اساتذہ کی موت ہو گئی تھی۔

ش ر⁄ ا ا (اے ایف پی)   

بنگلہ دیش کو شدید گرمی کا سامنا