1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

  • گھر سے بے گھر ہونے والوں کا جلوزئی کیمپ

    جلوزئی

    گھر سے بے گھر ہونے والوں کا جلوزئی کیمپ

    پاکستانی قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی وجہ سے ہزاروں خاندان پشاور کے نواح میں واقع جلوزئی کیمپ میں دگرگوں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

  • بچوں کے لیے پولیو کے قطرے

    جلوزئی

    بچوں کے لیے پولیو کے قطرے

    جلوزئی کیمپ میں ایک بچی کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ پاکستان پولیو کے خاتمے کے حوالے سے طے شدہ ہدف سے اب بھی بہت دور ہے۔

  • مہاجرین کے لیے خوراک

    جلوزئی

    مہاجرین کے لیے خوراک

    اندرون ملک مہاجرت پر مجبور افراد کے لیے اس کیمپ میں خوراک کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی رضا کار تنظیمیں سرگرم ہیں۔

  • کیمپ کے لیے رجسٹریشن

    جلوزئی

    کیمپ کے لیے رجسٹریشن

    کیمپ میں مہاجرین کا اندراج
    اس مہاجر کیمپ میں قیام کے لیے سرکاری طور پر متعارف کرائے گئے رجسٹریشن عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کیمپ میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد مہاجرین مقیم ہیں۔

  • مساجد کی عدم موجودگی

    جلوزئی

    مساجد کی عدم موجودگی

    اس کیمپ میں دیگر مشکلات کے ساتھ ساتھ ایک مشکل یہ بھی ہے کہ یہاں اتنے زیادہ افراد کے لیے مناسب مسجد کی عدم موجودگی کے باعث کیمپ کے باسی کھلے آسمان تلے ہی عبادات پر مجبور ہیں۔

  • بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کی عدم دستیابی

    جلوزئی

    بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کی عدم دستیابی

    یہاں مقیم بچوں کے لیے کھیل کے کسی میدان یا دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہے۔

  • نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع

    جلوزئی

    نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع

    قبائلی علاقوں سے بے گھر ہونے والے بچوں اور نوجوانوں کے لیے اس کیمپت میں تعلیم کے مواقع بھی بہت زیادہ نہیں۔

  • عالمی ادارہ بھی مہاجرین کی مدد کے لیے سرگرداں

    جلوزئی

    عالمی ادارہ بھی مہاجرین کی مدد کے لیے سرگرداں

    اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین اس کیمپ میں مقیم افراد کی امداد کے لیے سرگرم عمل ہے۔

  • اقوام متحدہ کی جانب سے آگہی مہم

    جلوزئی

    اقوام متحدہ کی جانب سے آگہی مہم


    یو این کے ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے شعور و آگہی کی مہم بھی جاری ہے، جس میں ان افراد کے لیے کتابچے چھاپے گئے ہیں۔

  • کیمپ میں مقیم بچے

    جلوزئی

    کیمپ میں مقیم بچے

    اس کیمپ میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے، جنہیں خوراک اور صحت کی سہولیات سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

  • کیمپ میں مقیم بچیاں

    جلوزئی

    کیمپ میں مقیم بچیاں

    اس کیمپ میں مقیم بچیوں کے لیے تعلیم اور تربیت کی سرگرمیاں اور سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے۔

  • سڑک دکانیں

    جلوزئی

    سڑک دکانیں

    اس کیمپ میں مقیم بعض افراد اپنی مدد آپ کے تحت انتہائی محدود سرمایے سے کھلونوں اور دیگر اشیا کی فروخت کے لیے کھلی دکانیں بھی چلا رہے ہیں۔

سائنس اور ماحول